مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اپریل کو پشین، 2 مئی کو کراچی جبکہ 9 مئی کو پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا۔
مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا اور اب آنے والے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کو تحفظ دے سکیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتجاجی جلسوں کے حوالے سے مولانا نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 25 اپریل کو بلوچستان سے تحریک کا آغاز کریں گے جبکہ اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں۔
25 اپریل کو پشین میں بڑا جلسہ کیا جائے گا، 2 مئی کو کراچی، 9 مئی کو پشاور میں عوامی اسمبلی منعقد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے کے بعد لاہور کیلئے تاریخ کا تعین کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا