سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے ہر سو تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلامقابلہ منتخب ہونے والے 7 سینیٹرز میں سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس، ن لیگ کے پرویز رشید اور ناصر بٹ، طلال چودھری سینیٹرز منتخب ہو گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پنجاب سے احد چیمہ اور محسن نقوی بھی سینیٹ میں پہنچ گئَے ہیں۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی