اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے جس سے مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف رمضان میں جنگ بندی کیلئے کی جانیوالی کوششیں بھی رنگ نہ لا سکیں۔
ذرائع کے مطابق صیہونی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفح میں کم از کم 4 گھروں پر بمباری کی۔ اس بمباری میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہو گئَے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی کنارے جنین میں بھی گولہ باری کی جس سے 3 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 4 فلسطینی جبکہ غزہ شہر کے مغرب میں ایک مکان پر فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس کارروائی کی وجہ سے لاتعداد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی جانیوالی جنگ بندی کی کوشش اور اس سلسلے میں قرارداد کی منظوری کے باوجود صیہونی اپنی ظالمانہ کارروائیوں میں تیزی لائے ہوئے ہیں۔
اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید کر دیئے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کئِی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم