عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: عالمی کساد بازاری کی وجہ سے پاکستان میں سٹیل اور لوہے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مل میں سٹیل کی قیمت 3 لاکھ بیس ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ سے بھی نیچے آ گئی۔
اس کے علاوہ لوہا کی فی ٹن قیمت بھِی پاکستان میں 20 سے 22 ہزار روپے تک کم ہو گئی۔
اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ سٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔ دوسری جانب عالمی کساد بازاری کے باعث سٹیل اور لوہے کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق