سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئَے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل نشستوں پر تاج آفریدی، فضل حنان اور فدا محمد جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر قاضی انور، فضل حنان اور قیضرخان نےکاغذات واپس لے لیے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں خواتین کی نشستوں پر شازیہ بی بی نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینٹ کی 11 نشستیں ہیں جن میں 7 جنرل اور خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو، دو نشستیں شامل ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے 7 جنرل نشستوں کیلئے 19 امیدوار جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کیلئے 9 اور خواتین نشستوں کے لیے 7 امیداور مدمقابل ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 29 مارچ تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں ۔ سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج