وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز کے خط والے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی سے سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا تھا۔
ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری