شیرافضل

پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پشاور میں اتوار کو تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، ریلی کے لیے جگہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پشاور ریلی دو بجے شروع ہو گی، بیرسٹر گوہر لیڈ کریں گے، پرامن ریلی ہو گی، کارکن کمر کس لیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریڈ گرانڈ میں جلسہ بھی ہوگا، عدالت کی طرف سے ہمیں جلسے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ مینڈیٹ کی ریکوری کے لیے سب شرکت کریں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج