زہر آلود سیب

ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آبادمیں زہر آلود سیب کھانے سے دو بچے جاں بحق ،4بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔
افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں پیش آیا جہاں بچوں نے مدرسہ سے واپسی پر باغ سے سیب کھائے جس پر کیڑے مار زہریلا سپرے کیا گیا تھا ۔
آباد بچوں کی عمریں 8سال سے کم ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں 7سالہ حنا شہزادی اور 5سالہ فنان شامل شامل ہیں ۔
7 سالہ روہاب ،5سالہ ساحل ،6سالہ حورین اور5سالہ ماریہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر کے 12 افسران فارغ