5افراد جاں بحق

طوفانی بارشیں، دکی میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: طوفانی بارشوں کے باعث شمالی بلوچستان کے ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
دکی میں ہی کوئلہ کی کان میں 5کان کن پھنس گئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بارش کے باعث سیلابی ریلہ دکی کے علاقے ناصر آباد میں افطار سے قبل کوئلہ کی کان میں داخل ہوا، جس کے باعث 5 کان کن پھنس گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی 60 فٹ تک کان کے اندر جا چکا ہے اور پھنسے ہوئے کان کنوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ضلع دکی میں مسلسل 10 گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔
دوسری جانب ہرنائی میں کئی مقامات پر پنجاب کو ملانے والی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ گئی۔
کوژک ٹاپ میں کئی مقامات پر شاہراہ سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی ہے، دھاناسر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ بند ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق