عالمی عدالت

عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: عالمی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں خوراک کی بلا تعطل فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسی تمام ضروری مثر کارروائی کرے جس سے فلسطینی عوام کو بنیادی خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور قحط کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران غزہ جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
ادھر اردن کے دارالحکومت میں مسلسل پانچویں رات مظاہرہ کیا گیا، اسرائیلی سفارت خانے کی طرف بڑھتے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری