غزہ میں پورا ہیلتھ سسٹم غیر فعالیت کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غزہ کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں پورا ہیلتھ سسٹم غیر فعالیت کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 10 ہی ایسے بچے ہیں جو بس کھلے ہیں جبکہ یہاں بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروز ادہانوم گیبریس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ 5 ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری اسارئیلی بمباری نے غزہ کا پورا ہیلتھ سسٹم تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صیہونیوں کی بمباری کی وجہ سے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع الامل ہسپتال بھی غیرفعال ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں وہاں باقی ماندہ طبی عملے اور مریضوں کو ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور