سینیٹ انتخابات التوا کی وارننگ، اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سینٹ امیدوار اعظم سواتی نے علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اس حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کو التوا کا شکار کرنا غیر قانونی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 26 مارچ کا فیصلہ کلعدم قرار دیکر 2 اپریل کو خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو سنے بغیر فیصلہ جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا ہے کہ درخواست گزار اعظم سواتی سینٹ امیدوار ہیں ان کو نہیں سنا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینٹ انتخابی عمل متاثر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف