فلسطینیوں پر فائرنگ

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ ،17شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17فلسطینی شہید جبکہ 30زخمی ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کیا گیا ، مظاہرین نے خود کو امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کو مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ جا رہا تھا، احتجاج کرنے والی 10 خواتین سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب شیلنگ کی مذمت کی ہے ، اسرائیلی شیلنگ میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار اور مقامی ترجمان زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی