اروند کیجریوال

اقوام متحدہ بھی اروند کیجریوال کیلئے فکر مند

ویب ڈیسک: جرمنی اور امریکہ کے بعد اقوام متحدہ بھی اروند کیجریوال کے لیے فکر مند،منصفانہ، شفاف اور بروقت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے گا ۔
امید کرتے ہیں کہ بھارت میں سب کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، سیاسی شخصیات کو تحفظ کی فراہم کیا جائے تاکہ ہر کوئی آزاد اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہو۔
دوسری جانب بھارتی تجزیہ کارکے مطابق انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی حقوق نہ دے کر مودی سرکار نے ایک بار پھر خود کو پرتشدد حکومت ثابت کیا ہے۔
حا ل ہی میں مودی سرکار کا الیکشن میں ہارنے کے خوف سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگرس پارٹی کو 1800 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا۔
انڈین ایکسپریس اس سے قبل بھی بی جے پی کی جانب سے کانگرس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر کے اکانٹس منجمد کر دیے جبکہ ہائی کورٹ سے بھی کوئی ریلیف نہ ملا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی