منشیات فروش جاں بحق

نوشہرہ :پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مشہور منشیات فروش عامر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ نظام پور کے علاقہ چار پانی میں پیش آیا ،مارا جانے والا منشیات فروش عامر متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم عامر کو زخمی حالت میں قاضی قاضی حسین احمد کمپلیکس منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی