اسرائیل کے غزہ پر تابڑ توڑ حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صیہنوی افواج کی بلااشتعال گولہ باری سے شمالی، وسطی غزہ اور رفح میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس دوران درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد نے 74 ہزار کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات