آئی ایم ایف پاکستان سے نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے تیار

ویب ڈیسک: پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے ایک بار پھر نئے پروگرام پر تبادلہ خیال کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔
آئی ایم ایگ کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان سٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالرکی ادائیگی ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہونے کے بعد ایک طویل المدت معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  دسویں مرتبہ توہین عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد، وارننگ بھی جاری