اسرائیلی حکام کا غزہ میں ایریز کراسنگ دوبارہ کھولنے پر رضا مند

ویب ڈیسک: غزہ کی صورتحال پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران امریکی صدر جوبائِیڈن کے دوٹوک موقف کے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایریز کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے فلسطینیوں کے تحفظ کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کو انتباہ جاری کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صیہونیوں کی سلامتی کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کے لئے ایریز کراسنگ کو عارضی طور پر دوبارہ کھولنے کی منظوری دی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایریز کراسنگ شمالی غزہ میں واقع ہے اور برسوں سے لوگوں کی آمدورفت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایریز کراسنگ کو عارضی طور پر کھول دیا جائیگا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ اعلان جوبائیدن کی تنبیہ کے بعد عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا