سرمایہ کاری کا منصوبہ

وزیراعظم کا دورہ سعودیہ: 1ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے سعودی عرب میں ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے ریکوڈک میں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع منصوبہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ریکوڈک میں سرمایہ کاری پلان لے کرسعودی سرمایہ کاروں کو خصوصی بریفنگ دینے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے پر ان کے ہمراہ جائیں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وزیرخزانہ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کا حجم سب سے بڑا ہو گا ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری لائی جا رہی ہے۔
وزیرخزانہ نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے دورے پر ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے قائم کمیٹی ممبران بھی ساتھ ہوں گے، جن میں وزارت خزانہ، توانائی، او جی ڈی سی ایل حکام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے