ججز کو مشکوک خطوط ملنے کے بعد پاکستان پوسٹ حرکت میں‌آ گیا، مراسلہ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کے ججز کو مشکوک خطوط ملنے کے بعد پاکستان پوسٹ حرکت میں آیا گیا اور ہائی پروفائل کی میلز چیک کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ کی جانب سے فوری اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں سٹاف کی سیفٹی اور سیکیورٹی کیلئے ماسک اور دستانے مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مراسلے میں عملے کو لیٹرز اور دیگر میلز احتیاط سے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری تنبیہی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ججز، سفارت کاروں اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز خصوصی طورپر چیک کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  گوادر،نامعلوم مسلح افراد کی رہائشی مکان میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق