اسرائیلی افواج پر جنون سوار، قبلہ اول پر ڈرونز داغ دئیے

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی افواج پر جنون سوار ہو گیا۔ جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کے دوران قبلہ اول پر ڈرون داغ دیئے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے ڈرون داغے جانے کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسرائیلی حرکت کے باوجود فرزند اسلام کے حوصلے بلند رہے اور عبادت میں مصروف رہے۔
یاد رہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر ہزاروں مسلمانوں نے نماز کی ادائیگی کیلئے قبلہ اول مسجدِ اقصیٰ کا رُخ کیا۔ اس دوران مطابق 65 ہزار افراد نے نمازِ فجر ادا کی۔
ذرائع کے مطابق مسجد کے اندر نماز کے بعد نعرے لگائے گئے جس کے جواب میں اسرائیلی افواج نے ڈرون کے ذریعے مسجد میں آنسو گیس کی شلینگ بھی کی۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی