ایران کا اسرائیل پر ممکنہ حملہ، امریکہ نے وارننگ جاری کر دی

ویب ڈیسک: شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کےبعد سے اسرائیل پر ایرانی جوابی حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں حتیٰ کہ امریکہ نے بھی اس کی بو سونگھ لی۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کسی بھی وقت درجنوں ڈرون اور کروز میزائل حملوں کاخدشہ ظاہر کردیا۔
امریکی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا