پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئَے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک