ایران اسرائیل کشیدگی

ایران اسرائیل کشیدگی : خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل 1ڈالر اضافے سے 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں رواں ہفتے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،نومبر 2023 کے بعد خام تیل قیمت کی یہ بلند ترین سطح ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔
ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اپنے ردعمل میں حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی انٹیلی جنس نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع