ایران

ایران نے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کو ہدف قرار دیا

ویب ڈیسک:ایران نے شام میں سفارتخانے پر حملے کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو اپنا ہدف قرار دے دیا ہے ۔
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل حمد حسین بغیری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لئے اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار خود طے کریں گے ۔
میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا، ایران ایسی جوابی کارروائی کریگا جس کیبعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔دوسری جانب ایران کے جوابی حملوں کے بیانات کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلٹ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل فوری رفاح اور کرم شالوم کی راہداریوں کو کھولے، انتونیو گوتریس