پشاور، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی، ثمرہارون بلور

ویب ڈیسک: اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 14 روپے سے بھی زائد اضافہ سراسر ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے،رانا تنویر