تخت بھائی، مخالفین کیلئَے مخبری کے شبے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں مخالفین کیلئَے مخبری کے شبے میں شہری نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تخت بھائی کے حاجی عبدالرحمن کلی میں ملزم ثمر گل نامی شخص نے مخالفین کیلئَے مخبری کرنے کے شبے میں اپنی بیوی مسماۃ عشرت بی بی کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔
ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم چند روز قبل درگئ سے دشمنی کی بابت حاجی عبدا لرحمن کلے تخت بھائی منتقل ہوا تھا۔ ملزم کو اپنی بیوی پر شک تھا کہ وہ مخالفین کیلئَے مخبری کر رہی ہے۔
ساڑوشاہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی سیف الرحمن کی مدعیت میں ملزم ثمر گل ولد حاجی محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش