Quetta Gladiators vs Peshaw

پاکستان سپر لیگ میں مجھے ”کالو” کہ کر پکارہ گیا :ڈیرن سیمی

ویب ڈیسک :امریکا میں سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد سے امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کرکٹرز سمیت مختلف کھیلوں کی شخصیات اور ٹیمیں ان سلسلے میں آواز بلند کر چکی ہیں۔اس سلسلے میں سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی اور ان کی ٹیم کے رکن کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کرکٹ میں نسل پرستی اور سیاہ فام کرکٹرز سے روا رکھے جانے والے رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔کرس گیل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کیریئر میں کئی مرتبہ نسل پرستانہ جملوں کا سامنا کرنا پڑا اور اب ڈیرن سیمی نے بھی اس بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔سابق ویسٹ انڈین نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں انہیں اور سری لنکا کے تھسارا پریرا کو ‘کالو’ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔سیمی انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس دوران انہیں عوام کی جانب سے ‘کالو’ کہہ کر پکارا گیا جس کے معنی جان کر انہیں بہت برا لگا۔سیمی نے انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ ‘اب مجھے سمجھ آیا کہ کالو کا کیا مطلب ہوتا ہے، جب میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہا تھا تو وہ مجھے اور تھسارا کو یہ کہہ کر بلاتے تھے، مجھے اپنی گزشتہ پوسٹ سے کچھ مختلف پتہ چلا اور مجھے غصہ ہے۔’انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ اس کا مطلب سخت سیاہ آدمی کے بنتے ہیں اور اب میں مزید افسردہ ہوں۔گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ امریکا میں ہوا اس کے بعد بھی اگر اس وقت دنیائے کرکٹ رنگ کی بنیاد پر کی جانے والی ناانصافی کے خلاف یکجا نہیں ہوتی تو آپ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا