Shahid Afridi 1

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں : سابق کپتان شاہد آفریدی

ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مستقبل میں سیاست میں نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فلاحی کاموں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان ان دنوں بلوچستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ شاہد آفریدی فانڈیشن کے توسط سے مستحق افراد میں راشن وغیرہ تقسیم کر رہے ہیں۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس انڈ انڈسٹریز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس ملک میں شوکت خانم، الخدمت اور انڈس سمیت بہت ساری غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) بہترین کام کر رہی ہیں، میں تنہا پورے پاکستان کو نہیں سنبھال سکتا اور میں صرف اپنی ویڈیوز کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے اس کام کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس ملک نے بہت کچھ دیا ہے اور میں اس ملک کو واپس کرنا چاہتا ہوں، ان لوگوں کا مجھ پر حق ہے اور اگر میں ان علاقوں میں پہنچ سکتا ہوں تو 20 سے 30 سال سے قائم این جی اوز وہاں کیوں نہیں پہنچ سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے گورنر صاحب سے بات ہوئی ہے اور صوبے میں کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن اس کے لیے حکومتی مدد درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے کبھی کبھار حیرت ہوتی ہے کہ اگر سیالکوٹ جیسا شہر ایئرپورٹ بنا سکتا ہے تو کیا بلوچستان والے ایک کرکٹ اکیڈمی نہیں بنا سکتے اور وہ ایئرپورٹ وہاں کی چیمبر نے بنایا ہے’۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پتہ نہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کشمیر کی ٹیم بناتے ہیں یا نہیں لیکن میری خواہش ہے کہ لیگ میں اپنا آخری سیزن کشمیر یا بلوچستان سے کھیلوں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا