5ed7497b91320

اداکارہ روبینہ اشرف نے صحت تشویشناک ہونے کی افواہیں مسترد کر دی

ویب ڈیسک :رواں ہفتے معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔اس موقع پر ڈان امیجز سے مختصر بات کے دوران روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبعیت بہت زیادہ اچھی نہیں۔مگر اب سوشل میڈیا پر ایسی متعدد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے۔افواہوں میں کہا گیا تھا کہ بیماری کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کا خاندان عوام سے دعاں کی درخواست کررہا ہے۔مگر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور سندھ اسمبلی کے رکن شہزاد قریشی نے ٹوئٹر میں الگ الگ پیغامات میں ان افواہوں کی تردید کی۔عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘روبینہ اشرف گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، روبینہ اشرف کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں’۔شہزاد قریشی نے ٹوئٹ میں لکھا ‘میں نے روبینہ اشرف کے شوہر طارق مرزا سے بات کی ہے اور ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں اور ان کے لیے اور ان کے گھر والوں کے لیے دعائیں کریں، اس حوالے سے تمام سوشل میڈیا پیجز غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں’۔مختلف اداکاروں نے بھی روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاں کی درخواست کی۔ہمایوں سعید، ماہرہ خان، منشا پاشا اور محمد احمد نے اس حوالے سے ٹوئٹس کیں۔روبینہ اشرف سے قبل معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز سمیت ان کی بیٹی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔علاوہ ازیں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا