1 145

ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے:یونس خان

ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کے لیے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے, مصباح الحق، وقار یونس، مشتاق احمد اور وہ مل کر کھلاڑیوں کی میدان کے اندر اور باہر ہر انداز میں بہترین تربیت کرنے کی کوشش کریں گے۔یونس خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے تجربے اور علم کو دوسروں تک پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی مگر دورہ انگلینڈ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا جہاں وہ بلے بازوں کی تکنیک بہتر بنانے، بالر کی قابلیت کو جانچنے اور ان کی ذہنی پختگی پر خصوصی توجہ دے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا