781302 7052948 vasay updates

اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ویب ڈیسک :اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی مہلک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔واسع چوہدری نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔واسع چوہدری نے کہا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا ہے اور اللہ کے شکر سے سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھتے جارہے ہیں جس میں کئی شوبز ستارے بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز، روبینہ اشرف، سکینہ سمو اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا