ali zafar1200

گلوکار و اداکار علی ظفر نے روبینہ اشرف کو اپنا پہلا کرش قرار دیدیا

ویب ڈیسک :گلوکار و اداکار علی ظفر نے روبینہ اشرف کو اپنا پہلا کرش قرار دے دیا، انہوں نے روبینہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے روبینہ اشرف کی طبیعت کے بارے میں دعا کی اپیل کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ان کا پہلا کرش ہیں اور بچپن میں انہیں شہزادی کہہ کر پکارتے تھے۔روبینہ اشرف کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جس پر شوبز شخصیات نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی تھیں، اس دوران ان کی حالت بگڑنے سے متعلق افواہیں بھی پھیلائی جاتی رہیں تاہم ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ روبینہ اشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا