dc Cover 6qsh5g7tg5s50b3ge3eet0ucu3 20200406123506.Medi

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ 32 اموات

پشاور : خیبرپختونخوا کورونا صورتحال، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 32افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 707ہوگئی.

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے459نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18ہزار 472ہوگئی.

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 153مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 4692متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.