.jpg

پاکستان میں سورج کو گرہن لگنے کا عمل شروع

پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگے گا، سورج روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا اور ‘رنگ آف فائر’ کا یہ منظر  پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا جب کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں تو مکمل سورج گرہن ہو گا، لاہور میں 11 بج کر 26 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، چاند سورج کی کرنیں زمین تک آنے سے روکے گا اور یوں دن میں بھی شام کا منظر ہو گا،

زمین اور سورج کے درمیان جب چاند حائل ہو گا تو سورج کو گرہن لگ جائے گا اور  آج یہ عمل شروع ہو گا صبح 9 بج کر 26 بجے اور ایک بجے تک جاری رہے گا، اس ضمن میں چیئرمین اسپیس سائنسز پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سید عامر محمود کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا موسم اور ماحول پر زیادہ اثر نہیں پڑتا، زمین پر بھی اس کے اثرات منفی نہیں ہوتے،

محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 08:46 منٹ پر شروع ہوگا اور 14:34 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ 11:40 منٹ پر یہ انتہا پر ہو گا،

اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کے درمیان آ جائے گا جس میں چاند سورج پر چھا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے کوئی رِنگ یا چھلہ ہو، پاکستان کے جنوبی حصوں کے علاوہ یہ شمالی انڈیا، کانگو، سینٹرل افریقن ریپبلک، ایتھوپیا اور چین میں دکھائی دے گا۔