NadiaJamil750

مجھے یقین ہے کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں – نادیہ جمیل

ویب ڈیسک: بریسٹ کینسرسے نبردآزما اداکارہ نادیہ جمیل نے اس یقین کااظہارکیا ہے کہ کینسر ان کی زندگی کااختتام نہیں ہے،نادیہ نے ٹوئٹر اپنے مداحوں کیلئے زندگی سے بھرپورخوبصورت تصاویرکا کولاج شیئرکرتے ہوئے ایک بارپھراپنی بیماری کے حوالے سے پرعزم پیغام دیا،

انہوں نے لکھا ” کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے، ایک نہ ایک دن تمام زندگیوں نے ختم ہوجاناہے، یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے جو ہم اپنے سفر کے حوالے سے جانتے ہیں، نادیہ کے مطابق زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے کیسے نمٹنا ہے، یہ ایک دلچسپ یاددہانی ہے،

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

اپنی بیماری کو چیلنج کے طور پرلینے والی اداکارہ نے مزید لکھا ” میں نے صبرسیکھا اور اور وہ خوف دریافت کیے جن کے خلاف فتح حاصل کرنا ضروری ہے، نادیہ جمیل مارچ میں کینسرکی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیاپرفالوورزکو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں،

موذی مرض کینسر کا شکار پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی یادگار تصویروں پر مبنی ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کی ہی زندگیاں اختتام پذیر ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں، انہوں نے لکھا کہ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ ہم ایک ترتیب سے اپنی زندگی گزارتے ہوئے اپنے اختتامی سفر کی طرف گامزن ہیں،

مزید پڑھیں:  نادیہ خان کی جانب سے حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر وضاحت

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہماری زندگیوں کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہم اپنی ندگی میں آئی ہوئی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے کیسے نپٹتے ہیں، اور یہ ہی رکاوٹیں ہمیں یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں کہ زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ صبر سیکھنے اور اپنی زندگی کے ممکنہ خدشات سے نبردآزما ہونے کیلئے مسسل کوشش میں ہیں، جن میں فتح یاب ہونا ضروری ہے،واضح رہے کہ نادیہ جمیل میں رواں سال اپریل کے آغاز میں موذی مرض بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد سے وہ اپنے علاج کی اطلاعات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔