پشاور:خیبر پختونخواہ میں سلوٹ کے بعد سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کا ڈرامہ مستردکرتے ہیں، تمام ہیلتھ ملازمین کو سندھ حکومت کی طرز پر رسک الاونس دیا جائے ، تمام ایڈہاک ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے، تمام کوالیفایڈ ڈاکٹرز کو پی جی ایم آئی کے تحت انڈکشن دی جائے ،
ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمیں کی تخفظ کیلئے سکیورٹی ایکٹ 2017 کو اسمبلی سے پاس کیا جائے ، پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق 2 سال سے ترقیوں سے محروم جنرل کیڈرز اور منیجمنٹ کیڈرز کے ڈاکٹرز کی ترقی کیلئے پروموشنز بورڈ کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے۔