match

انگلینڈ کے 583 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 273 رنز بنا کر آل آؤٹ، فالو آن کا شکار ہوگئی

ویب ڈسک (ساؤتھمپٹن): قومی ٹیم تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 583 رنز کے جواب میں 273 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور فالو آن کا شکار ہوگئی، تاہم کل قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔
ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے اظہر علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 273 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کر دیا ہے جب کہ جو روٹ الیون کو اظہر علی الیون پر 310 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 141، محمد رضوان 53 اور فواد عالم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے پانچ جب کہ اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا۔
اس سے قبل آج انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیااس دوران کراولی اور بٹلر نے اپنی فارم کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پانچویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 359 کی شراکت داری بنا ڈالی۔ کراولی 267 اور جوز بٹلر 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم، یاسر شاہ اور شاہین شاہ نے دو دو جب کہ اسد شفیق اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا