12345648979213

چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا،ساؤتھمپٹن ٹیسٹ

ویب ڈسک (ساؤتھمپٹن): (24 اگست 2020) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

اس وقت کریز پر کپتان اظہر علی 29 اور نائب کپتان بابر اعظم 3 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ گزشتہ روز انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے اظہر علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کر دیا ہے جب کہ جو روٹ الیون کو اظہر علی الیون پر 310 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

ساؤتھمپٹن کےمیدان میں کھیلے جانے والے میچ میں فالو آن ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو 210 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 18 اورعابد علی 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 141، محمد رضوان 53 اور فواد عالم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے پانچ جب کہ اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔