p613 100

معروف افغانی اداکارہ صبا سحر قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئی

ویب ڈیسک :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں معروف افغان اداکارہ اور ہدایت کار صبا سحر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔صباسحر کے شوہر کے مطابق وہ کام پر جارہی تھیں کہ کابل کے مغرب میں تین حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔واضح رہے کہ صبا سحر کا شمار افغانستان کی معروف اداکاراں میں ہوتا ہے اور وہ فلمی ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے بھی کافی سرگرم ہیں۔افغانستان کی پہلی خاتون ہدایت کار اور 44 سالہ اداکارہ کو حملے کے فوری بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حملے میں اداکارہ کے 2 گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ ایمنٹسی انٹرنیشنل نے اداکارہ پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں اداکاروں، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ نہایت پریشان کن ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف