EeAsdyUWsAQ2Qx8

بارش کے باعث تیسرا ٹیسٹ میچ ڈراہونے کی صورت میں سیریز انگلینڈ کے نام

ویب ڈیسک :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا اور انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔اس کے ساتھ ہی اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے اسد شفیق آئے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی جس میں اسد شفیق کا حصہ صرف 21 رنز کا رہا۔ساتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں دن کا کھیل رات بھر ہونے والی بارش کے سبب میدان گیلا ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔تقریبا دو سیشن کا کھیل ضائع ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کے کپتان اظہر علی زیادہ دیر وکٹ پر قیام نہ کر سکے اور جیمز اینڈرسن کی وکٹ بن گئے۔بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اسد شفیق 21 رنز بنانے کے بعد حریف کپتان جو روٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔دن میں صرف 27.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا اور جب باہمی رضامندی سے کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ ڈرا ہونے کے سبب انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔ڈبل سنچری بنانے والے زیک کرالی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ جوز بٹلر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔پاکستان کی جانب سے بھی وکٹ کیپر محمد رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے زیک کرالی اور جوز بٹلر کی عمدہ شراکت اور شاندار بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔پہلی سنچری بنانے والے کرالی نے 267 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ جوز بٹلر 152رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں کپتان اظہر علی کی ناقابل شکست 141 رنز کی جرات مندانہ اننگز کے باوجود پاکستانی ٹیم 273 بنا کر آٹ ہو گئی تھیانگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 5 وکٹیں لے کر سب سے نمایاں بالر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف