2083856 mahirakhanhrithikroshan 1600751908 557 640x480 1

بھارتی اداکار ہرتھیک روشن بی ماہرہ خان کے فین ہو گئے

کراچی: دنیا بھرمیں کروڑوں مداح بنانے والے بالی ووڈ کے سپراسٹار ہرتھیک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہیں۔موجودہ دورمیں کسی بھی فنکارکی مقبولیت کا پیمانہ سوشل میڈیا بن گیا ہے جس اسٹارکے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔ تاہم لاکھوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے یہ اسٹارز خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند گنے چنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 32.2 ملین یعنی تین کروڑ 22 لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف 170 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ یعنی ہرتھیک روشن ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کا شماربھی پاکستان کی ان چند اداکاراں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہیں 6.6 ملین یعنی 66 لاکھ لوگ انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں اور وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے جب سے ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلمرئیس میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جانے لگا ہے اور بھارتی عوام کے ساتھ کئی بالی ووڈ فنکار بھی ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا