5fae42aebe600

خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب مریض پھر سے وائرس کا شکار

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب مریض پھر سے وائرس کا شکار ہونے لگے، ماہرین صحت نے کیس اسٹڈی کی بنیاد پر پہلی ریسرچ رپورٹ جاری کردی،
پاکستان کی پہلی ریسرچ رپورٹ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے پیش کی ہے،6 جون کو محکمہ صحت کے ملازم میں علامات ظاہرہونے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ریسرچ رپورٹ
کے مطابق 4 ماہ اور 13 دن بعد دوبارہ اسی ملازم میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں، ‏ٹیسٹ کرانے پردوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، وائس چانسلرخیبرمیڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ‏اینٹی باڈیزبننے کے باوجود ملازم کورونا کا شکار ہوگئے، کورونا وائرس سےصحت یاب افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ‏فیس ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ‏سردی میں کورونا کی دوسری لہر سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان