1111 4

صوبہ کے تمام نرسنگ سکولوں کوکالجزکا درجہ دےدیا گیا،اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا کے تمام نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز کا درجہ دے دیا گیا ہے.محکمہ صحت کی جانب سےاعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام نرسنگ سکولوں کو پاکستان نرسنگ کونسل کی سفارشات پر اپ گریڈ کیا گیاہے۔
اپ گریڈ تمام اسکولوں میں چارسالہ بی ایس نرسنگ کورس پڑھایا جائے گا ،جن نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دیا گیا ہے ان میں ایل ار ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی کے نرسنگ سکول شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ، بنوں، مردان، سوات اور ڈی ائِ خان کے سکولوں کو بھی کالج بنادیا گیا ہےتمام نرسنگ کالجز کے انتظامی اور مالی امور کی نگرانی پروونشل ہیلتھ سروسسز اکیڈیمی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان