sss 13

کرونا وائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آج 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): کرونا وائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آج 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،ترجمان اے ٹی ایچ کے مطابق جن میں 4 مرد اور 1 عورت شامل ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خائستہ خان بٹگرام، محمد طاہر لودھی مانسہرہ، شبیر جہانگیری ایبٹ آباد، نسرین بی بی ایبٹ آباد اور انور جان ساکنہ مانسہرہ شامل ہیں، کرونا وائرس وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 51 ہے جبکہ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 9 ہے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے عوام سے درخواست ہے کے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لاظمی کریں، مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار