e4de86b6 ad3a 48f9 8277 775cd5643894 800x320 1

جامعہ پشاور کنٹریکٹ ملازمین کا ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک (پشاور): جامعہ پشاور کنٹریکٹ ملازمین کا ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، ایڈمنسٹریشن گیٹ کےسامنے ملازمین کا دھرنا، ملازمین ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں، الطاف خان صدر کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بدستور ان کے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ نہیں، تنخواہوں کے بندش کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں، کیا یہ ریاست مدینہ ہے، جس میں ہمارے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے، جن ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوا ہے ان کا کنٹریکٹ ری نیو کیا جائے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ