madrasaa

پشاورسپین مسجد دیر کالونی میں دھماکہ ۔ 8 طلبا شہید اور 90 سے زیادہ زخمی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں دھماکا ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسے میں ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مدرسے میں پڑھنے والے 70 بچے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، 4 بچوں سمیت8 افراد جاں بحق ہوئے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے، زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، مولانا رحیم اللہ حقانی کے درس مشکوة کے دوران زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے سے 8 طلبا شہید جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں،

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

دھماکہ سپین مسجد دیر کالونی رنگ روڈ پشاور میں ہوا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 70 سے بھی زیادہ تجاوز کرگئی، زخمی طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، وفاق المدارس کے نمائندگان,علماء کرام اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئی، وفاق المدارس کے قائدین کی طرف سے واقعہ کی شدید مذمت کی، قائدین اور وفاق کی طرف سے واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا،

ناظم خیبر پختونخواہ مولانا حسین احمد کو قائدین وفاق کی طرف سے پشاور حادثے کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا، حادثے کے حوالے سے صحیح صورت حال اور مزید تفصیلات معلوم کرنے کے بعد آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ایک مشکوک شخص کو بھاری بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ پشاور کے مطابق ایک مشکوک شخص مدرسے میں صبح کے وقت بیگ چھوڑ گیا تھا اور فی الحال اس شخص کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مشکوک شخص کی تلاش کیلئے آس پاس کے علاقوں میں ناکے لگا دیئے گئے ہیں اور سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔