1

علماء کرام کی بدولت کوروناکی پہلی لہر پرقابو پایااوراب بھی ملک کو اس وبا سے مکمل نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے-گورنرخیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی صوبہ کے علماء کے ساتھ صدرمملکت پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی زیرصدارت علماء مشاورتی ویڈیولنک اجلاس میں شرکت، گورنرہاؤس پشاور سے بذریعہ ویڈیولنک مشاورتی اجلاس میں صوبہ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء شامل تھے، علماء کا کوروناکی دوسری لہر سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات اورطے شدہ ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمداورتعاون کی یقین دہانی، اجلاس میں صوبہ کے علماء نے کورونا کو ایک حقیقت تسلیم کیا اور صوبائی حکومت کو یہ اختیاردیاکہ وہ کوروناسے متعلق احتیاطی تدابیراورحکومتی اقدامات پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہے.
علماء کا اس بات پہ اتفاق ہوا کہ انسانی جان قیمتی ہے، کوروناکومذاق سمجھنے اورسنجیدہ نہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، خیبرپختونخوا کے علماء کا کانفرنس کو مساجد میں طبی عملہ کی جانب سے کورونا وباسے متعلق معلومات فراہم کرنیکی تجویز، خیبرپختونخوا میں علماء مذہبی واجتماعی کردار اداکرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے عوام کو آگاہی فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے متعلق علماء کرام نے ہمارے ساتھ مکمل تعا ون کیا، خیبرپختونخوا میں علماء کے ساتھ اہم معاملات پر مشاورت کی روایت برسوں سے چلی آرہی ہے، علما کے ساتھ ہمیشہ اہم معاملات پر مشاورتی عمل اعتماد سے جاری رہا اور کامیابی حاصل کی، علماء کرام عوام کو بتائیں کہ وبا کی صورتحال میں ایک مسلمان کو کیا کرناچاہئیے، علماء کرام کی بدولت کوروناکی پہلی لہر پرقابو پایااوراب بھی ملک کو اس وبا سے مکمل نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف