1

کاونٹر ٹیرارزم پشاور نے ضلع خیبر میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد

ویب ڈیسک:کاونٹر ٹیرارزم پشاور نے ضلع خیبر میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد کئے،

تفصیلات کے مطابق مورخہ 2020-01-28 کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تنگی خوڑ برقمبرخیل ضلع خیبر میں چند دہشتگردوں نے پہاڑی علاقہ میں بھاری ہتھیارو بارودی مواد دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانےکی خاطر زخیرہ کئے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئےضلع خیبر کے علاقہ تنگی خوڑقمبر خیل سے دوران سرچ آپریشن پہاڑ سے 20 عدد RPG-7کے زندہ گولےاور پندرہ عدد RPG-7 فیوز برآمد کرکے برآمدہ بارودی مواد کو بذریعہ BDU عملہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ
مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی

کاونٹر ٹیررزم پشاور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نا معلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کے لئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی اوردہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔