Untitled 2 10

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اگلے دو روز میں چین روانہ ہو گا-این سی او سی

ویب ڈیسک :انسداد کورونا ویکسین کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس کی صدارت کی،صوبائی وزرائے صحت کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اگلے دو روز میں چین روانہ ہو گا، تمام صوبوں کی جانب سے انتظامات کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ
مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم اس اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور اس مشن میں بھی متحد ہیں، مشترکہ کوششوں سے ہم نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے۔